منہاج القرآن آئرلینڈ کی طرف سے سیلاب زدگان کی امداد کے لئے منعقدہ پروگرام کی کامیابی پر مبارکباد

لمرک( فرخ وسیم بٹ) گذشتہ دنوں لمرک میں سیلاب زدگان کی امداد کے لئے ساؤتھ کورٹ ہوٹل میں ایک شاندار تقریب منعقد کی گئی جس میں آئرلینڈ بھر سے تقریبا ً 200 سے زائد خواتین وحضرات نے شرکت کی۔ یہ اپنی نوعیت کا پہلا پروگرام تھا جو لمرک کی سطح پر ترتیب دیا گیا تھا۔ جسے ہر کسی نے سراہا اور اس خواہش کا اظہار کیا کہ اس طرح کے پروگرامز ہونے چاہیں۔ اس پروگرام کی حیرت انگیز بات یہ تھی کہ اس پروگرام کو آرگنائز کرنے میں کسی فردیا کسی ادارے کاہاتھ نہیں تھا بلکہ یہ لمرک کی چند باہمت خواتین کی کاوش تھی جواتنے وسیع پیمانے پر آرگنائز کیا گیا جس پر منہاج القرآن آئرلینڈ کے تمام رفقاء، اراکین اور وابستگان سمیت فرخ وسیم بٹ نے مبارکباد دی۔ منہاج القرآن آئرلینڈ کی طرف سے پروگرام کی آرگنائزر مسز عارفہ سرور، مسز فرزانہ فیروزمراد کو بالعموم اور اس پروگرام کی چیف آرگنائزر مسز ڈاکٹر نائلہ جاوید کوبالخصوص مبارکباد پیش کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top