منہاج القرآن ویمن لیگ جاتلی کے زیراہتمام شہادت امام حسین رضی اللہ عنہ کانفرنس

منہاج القرآن ویمن لیگ جاتلی دولتالہ کے زیراہتمام شہادت امام حسین رضی اللہ عنہ کانفرنس (برائے خواتین) منعقد ہوئی جس میں خصوصی شرکت محترمہ نوشابہ (مرکزی ناظمہ منہاج القرآن ویمن لیگ) اور محترمہ نائلہ (مرکزی رہنما منہا ج القرآن ویمن لیگ) نے کی۔ پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد امام عالی مقام سید الشہداء کی بارگاہ میں منقبت کے اشعار پیش کیے گئے۔ پروگرام میں منہاج القرآن ویمن لیگ کی عہدیداران کے علاوہ علاقہ بھر سے بھی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

خصوصی خطاب کرتے ہوئے محترمہ نوشابہ مرکزی ناظمہ ویمن لیگ نے کہا کہ ہمارا سفر سوئے کربلا ہے، ہمارا قافلہ حسینی قافلہ ہے جو باطل قوتوں سے ٹکرا توسکتا ہے مگر ان کے آگے کسی صورت جھک نہیں سکتا۔ دین کی سربلندی کے لئے امام عالی مقام رضی اللہ عنہ نے اپنے اہل و عیال کے ساتھ میدان کربلا میں جو تاریخ رقم کی وہ اپنی مثال آپ ہے۔ انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے جو بیداریء شعور کی تحریک شروع کی ہے وہ باطل اور یزیدی قوتوں کے خلاف ہے۔ پاکستان میں مصطفوی انقلاب کا سویرا ان شاءاللہ جلد طلوع ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ آج ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم حسینی کردار کو اپنا کر باطل قوتوں شکست دیں۔ ہم نے وطن عزیز کو حقیقی معنوں میں اسلامی، جمہوری اور فلاحی ریاست بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اٹھارہ دسمبر کو لیاقت باغ راولپنڈی میں ایک نئی تاریخ رقم ہوگی جس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری لاکھو ں افراد کے اجتماع سے خصوصی خطاب فرمائیں گے۔ اس موقع پر مسز حسن اختر راجہ (صدر ویمن لیگ)، ہاجرہ محمود، مسز شفقت محمود اور مسز نصرت حسین نے بھی خطاب کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top