اگر ہم چاہتے ہیں کہ نئی نسلوں کا مقدر بدلے تو موجودہ فرسودہ نظام کو بدلنا ہوگا: فیض الرحمن درانی
پاکستان سمیت اسلامی ممالک ایک ایسا فورم تشکیل دیں جہاں محکوم
مسلم ممالک کو حقیقی آزادی دلائیں
پاکستان عوامی تحریک کے صدر فیض الرحمن درانی کی وفد سے گفتگو
پاکستان عوامی تحریک کے صدر فیض الرحمن درانی نے کہا ہے کہ سیاسی و معاشی طور پر امت مسلمہ دنیا میں محکومی کی زندگی گزار رہی ہے۔ مسلم ممالک وسائل کی فراوانی اور مؤثر افرادی قوت کے باوجود سیاسی اور معاشی طور ر دنیا میں بے حیثیت دکھائی دیتے ہیں جس کی بڑی وجہ اتحاد و یکجہتی کا نہ ہونا ہے۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے ملتان سے آئے ہوئے پاکستان عوامی تحریک کے وفد سے گفتگو کر تے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ ان حالات میں پاکستان سمیت مؤثر اسلامی ممالک کے حکمران ذاتی مفادات سے تائب ہو کر ایک ایسا فورم تشکیل دیں جہاں محکوم مسلم ممالک کو حقیقی آزادی دلانے اور امت دنیا میں توقیر کے ساتھ زندگی گزار سکیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم چاہتے ہیں کہ نئی نسلوں کا مقدر بدلے اور آنیوالے ہم سے بہتر پاکستان میں زندگی گزاریں تو اس موجودہ فرسودہ نظام کو بدلنا ہوگا اور اگر حکمرانوں نے اپنی موجودہ روش کو نہ بدلا تو سیاسی و معاشی طور کمزور امت دنیا میں مزید بے حیثیت بنا دی جائیگی اور امت مسلمہ کی آئندہ نسلیں ایسے حکمرانوں کو کبھی معاف نہیں کریں گی۔
تبصرہ