منہاج القرآن انٹرنیشنل سویڈن کے جنرل سیکرٹری امجد محمود کا دورہ مرکزی سیکرٹریٹ
منہاج القرآن انٹرنیشنل سویڈن کے جنرل سیکرٹری امجد محمود نے مورخہ 13 دسمبر 2011ء بروز منگل کو اپنی فیملی کے ہمراہ مرکزی سیکرٹریٹ کاوزٹ کیا۔
مرکزی سیکرٹریٹ اور نظامت امور خارجہ میں آمد پر ناظم امور خارجہ راجہ جمیل اجمل نے معزز مہمان کو خوش آمدید کہا۔ امجد محمود کے ساتھ میٹنگ کے دوران ناظم امور خارجہ نے سویڈن میں منہاج القرآن کے فروغ کے لئے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا اور مزید بہتری کے ساتھ کام کرنے کی تلقین کی۔ معزز مہمان نے سویڈن میں منہاج القرآ ن کی سرگرمیوں کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا اور مرکز کے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ بعد ازاں معزز مہمانوں کو مرکزی سیکرٹریٹ کے جملہ شعبہ جات اور فورمز کا وزٹ کرایا گیا جہاں کام کرنے والے جملہ کارکنان کی خدمات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ جب اس طرح کے محنتی، قابل اور مخلص ساتھی مشن کے لئے اپنی خدمات دے رہے ہیں تو پھر کوئی وجہ نہیں کہ اس ملک میں حضور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی قیادت میں مصطفوی انقلاب نہ آئے۔ انہوں نے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے عظیم منصوبہ ’’آغوش‘‘ کا وزٹ کرنے کے بعد اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم باہر رہ کر جو سنتے تھے اس سے بڑھ کر پایا ہے۔
رپورٹ: محمد وسیم افضل قادری
تبصرہ