تحریک منہاج القرآن تحصیل گوجرخان کی لیاقت باغ جلسہ کے حوالے سے تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی

گوجرخان سے تقریباً 150 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ صبح 9:30 بجے روانہ ہوگا۔ ناظم نشرواشاعت

گوجرخان (پ ر) تحریک منہاج القرآن تحصیل گوجرخان کی لیاقت باغ میں بیداری شعور عوامی ریلی کے حوالے سے تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی۔ تحریک منہاج القرآن تحصیل گوجرخان کے ناظم نشرواشاعت عبدالستار نیازی کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق تحریک منہاج القرآن تحصیل گوجرخان، گوجرخان چوک میں استقبالیہ کیمپ لگائے گی۔ جس میں تحریک منہاج القرآن جہلم، دینہ، سوہاوہ، دولتالہ، شرقی گوجرخان، مانکیالہ مسلم سے آنے والے جلوسوں کو خوش آمدید کہا جائے گا۔ بعد ازاں گوجرخان شہر سے تقریباً 150گاڑیوں کا قافلہ لیاقت باغ راولپنڈی کی طرف روانہ ہوگا۔ اس سلسلے میں تھانہ گوجرخان سے سیکورٹی اور سٹی ٹریفک پولیس سے بھی مدد لی گئی ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top