قائد اعظم کے پاکستان میں غیر مسلموں کو بھی برابر کے حقوق حاصل ہیں: سہیل احمد رضا

تحریک منہاج القرآن پوری دنیا میں بین المذاہب رواداری کیلئے اہم کردار ادا کر رہی ہے

تحریک منہاج القرآن کی ڈائریکٹوریٹ آف انٹر فیتھ ریلیشنز کے ڈائریکٹر سہیل احمد رضا نے کہا ہے کہ قائد اعظم کے پاکستان میں غیر مسلموں کو بھی برابر کے حقوق حاصل ہیں اور آئین پاکستان ان کے حقوق کو مکمل تحفظ فراہم کرتا ہے۔ وطن عزیز میںاداروں کے استحکام میں غیر مسلموں کے کردار کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ تحریک منہاج القرآن پوری دنیا میں بین المذاہب رواداری کیلئے اہم کردار ادا کر رہی ہے اور شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری کا ویژن انسانیت کو امن، محبت اور حقوق دینے کا ہے اور اس حوالے سے پوری دنیا ان کی خدمات کی معترف ہے۔ وہ گذشتہ روز سمن آباد میں کرسمس کیک کاٹنے کی ایک تقریب میں گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مسیحی، ہندو، سکھ اور دیگر غیر مسلموں کے مابین باہمی احترام کو مزید مضبوط کرنے کیلئے سیمینارز کا انعقاد ہونا چاہیے اور غلط فہمیوں کے ازالے کیلئے ڈائیلاگ کا راستہ کھلا رہنا چاہیے۔ تحریک منہاج القرآن کی ڈائریکٹوریٹ آف انٹرفیتھ ریلشنز پوری دنیا میں احترام انسانیت برداشت، عدم تشدد اور انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔ سہیل احمد رضا نے کہا کہ اسلام غیر مسلموں کے حقوق کو مکمل تحفظ فراہم کرتا ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ اسلام کی حقیقی تعلیمات کو ان کی اصل روح کے ساتھ سمجھا جائے۔ غلط فہمیاں پھیلانے والے اسلامی تعلیمات سے ناواقف ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top