پروفیسر سید شاہ فرید الحق کے انتقال پر شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری کی تعزیت

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے جمیعت علماء پاکستان کے مرکزی سینئررہنماء پروفیسر سید شاہ فرید الحق کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے ان کی مغفرت اور درجات کی بلندی کی دعا کی ہے۔ جمیعت علماء پاکستان کے قائدین اور لواحقین کے نام کینیڈا سے اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ دعوت دین کیلئے مرحوم کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ اللہ انہیں اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے۔ دریں اثناء تحریک منہاج القرآن کی سینٹرل ورکنگ کونسل کے اجلاس میں سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض نے مرحوم کی دینی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا جبکہ مرکزی امیر صاحبزادہ فیض الرحمان درانی نے مرحوم کی مغفرت کیلئے خصوصی دعا کرائی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top