قائداعظم کے یوم پیدائش کے موقع پر بیداریء شعور تقریب
تحریک منہاج القرآن پی پی 4 دولتالہ کے زیراہتمام 25 دسمبر 2011ء قائداعظم کے یوم پیدائش کے موقع پر مقامی ہوٹل میں بیداریء شعور تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں مہمان خصوصی انار خان گوندل نائب ناظم تحریک منہاج القرآن صوبہ پنجاب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک و قوم کا دشمن کرپٹ اور اجارہ دارانہ نظام انتخاب ہے اور پاکستان کی سیاست اس کے قیام سے اب تک چند خاندانوں سے باہر نہیں آسکی۔
انہوں نے کہا کہ تبدیلی فوج کے ذریعے آئے گی اور نہ ہی موجودہ نظام انتخاب کے تحت ہونے والے الیکشنوں سے۔ انہوں نے کہا کہ ملک و قوم کا اصل دشمن موجودہ نظام انتخاب ہے۔ جسکی وجہ سے ریاست مفلوج ہوتی جارہی ہے۔ صرف انتخابات کی رسم کو جمہوریت نہیں کہا جاسکتا۔ اگر آج ہمیں قائد اعظم کے پاکستان کو بچانا ہے تو پھر اس فرسودہ، کرپٹ اور جاگیردارانہ نظام سیاست کے خلاف پوری قوم کو بغاوت کرنا ہوگی۔ جس پاکستان کا خواب اقبال نے دیکھا تھا وہ اسلامی، فلاحی اور جمہوری پاکستان کا تصور تھا۔ آج ہمارا معاشرہ نہ اسلامی ہے اور نہ ہی جمہوری ہے بلکہ آج ہم انسانی معاشرے سے بھی دور ہوتے جارہے ہیں۔ چہروں کی تبدیلی سے انقلاب نہیں آتے۔ بلکہ نظام کی تبدیلی سے انقلاب آتے ہیں۔
تقریب سے محمود الحق قریشی، چوھدری محمداسحاق، قاری منیر حسین قادری، چوھدری جاوید اقبال، قاری محمد یعقوب قادری، قاضی محمد افضل، سید منورنقوی صدر پریس کلب دولتالہ اور قاضی ادریس زعفران نے بھی خطاب کیا۔ تقریب میں تحریک منہاج القرآن پی پی 4 کے عہدیداران، یونین کونسلز کے عہدیداران و رفقاء، منہاج القرآن وویمن لیگ کی عہدیداران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
تبصرہ