ڈاکٹر محمد رفیق حبیب (منہاجین) کو پی ایچ ڈی کی تکمیل پر مبارکباد

گذشتہ دنوں منہاج یونیورسٹی کے فارغ التحصیل طلبہ میں سے ڈاکٹر محمد رفیق حبیب (منہاجین) نے اللہ تعالی کے خصوصی فضل و کرم، حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی توجہات، شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی ہدایات و رہنمائی اور اپنی شب و روز کی کاوشوں سے "A Critical Analaysis of the ideology of Dr Muhammad Tahir-ul-Qadri with special reference to Islamic Revivalism" کے موضوع پر University of Aberdeen, Scotland, UK سے پی ایچ ڈی مکمل کر لی ہے۔ ڈاکٹر محمد رفیق حبیب (منہاجین) منہاج یونیورسٹی کے ہونہار فاضل ہیں۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ڈاکٹر محمد رفیق حبیب (منہاجین) کو ڈاکٹریٹ کی تکمیل پر مبارکباد دی ہے۔

امیرتحریک منہاج القرآن صاحبزادہ مسکین فیض الرحمن درانی، ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض، پرسنل سیکرٹری ٹو شیخ الاسلام جی ایم ملک، پرنسپل کالج آف شریعہ ڈاکٹر بریگیڈیئر (ر) عبیداللہ رانجھا، منہاجینز فورم کے صدر رانا محمد ادریس قادری، کالج آف شریعہ کے محمد عباس نقشبندی اور منہاجینز فورم کی پوری باڈی، دیگر مرکزی قائدین تحریک، یونیورسٹی کے اساتذہ، ریسرچ اسکالرز، جملہ منہاجینز، ملک، تحریک منہاج القرآن ڈنڈی یوکے کے عہدیداران اور بیرون ملک سے رفقاء، وابستگان اور عہدیداران تحریک نے ڈاکٹر محمد رفیق حبیب (منہاجین) کو اس کامیابی پر خصوصی مبارکباد پیش کی ہے اور ان میں سے ہر کوئی دعا گو ہے کہ باری تعالیٰ ان کو احیائے اسلام اور اقامت دین کے اس عالمگیر مشن میں اپنے عظیم قائد کا سچا اور پکا دست و باز بننے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین بجاہ سیدالمرسلین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top