منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن کویت کے صدر کی ویتنام کے سفیر سے ملاقات

منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن کویت کے صدر محمد جعفر صمدانی ایڈووکیٹ اور جنرل سیکرٹری محمد حنیف قریشی نے مورخہ 30 دسمبر 2011ء کو ویت نام کے سفیر بوئی قوٹرنگ(Bui Quoetrung) سے ملاقات کی۔

ملاقات میں صدر منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن محمد جعفر صمدانی ایڈووکیٹ نے منہاج القرآن کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے نظریات اور امن عالم کے حوالہ سے آپ کی خدمات کا تعارف کرایا۔ انہوں نے ویتنام کے سفیر کو لندن ویمبلے ارینا میں منعقدہ عالمی امن کانفرنس اور اس کے اعلامیہ کا تعارف کرایا اور ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی شہرت یافتہ کتاب ’’دہشت گردی اور فتنہ خوارج‘‘ کے بارے میں تفصیلات بتائیں اور کتاب پیش کی۔

ویت نام کے سفیر نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی شخصیت، نظریات، دعوت کے متعلق سوالات کئے جن کے بارے میں انہیں تفصیل سے بتایا گیا، اس کے علاوہ سیکرٹری جنرل محمد حنیف قریشی نے بتایا کہ UNO کے ذیلی ادارہ ECOSOC نے منہاج القرآن کی دو دہائیوں پر محیط شاندار فلاحی اور سماجی خدما ت کے اعتراف میں اسے خصوصی مشاورتی درجہ دیا ہے۔ ویتنام کے سفیر نے کہا کہ میں منہاج القرآن اور اس کی قیادت کے بارے میں آپ احباب سے یہ سب جان کر بہت متاثر ہوا ہوں۔ عالمی امن، رواداری، محبت کے لئے کسی بھی پلیٹ فارم پر جو بھی پروگرام بنائیں میں اس کے لئے حاضر ہوں اور منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن کے لئے اپنی خدمات پیش کرتا ہوں۔

رپورٹ: محمدجعفر صمدانی

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top