منہاج القرآن انٹرنیشنل (ناگویا) جاپان کے زیر اہتمام شہاد ت امام حسین رضی اللہ عنہ کانفرنس

منہاج القرآن انٹرنیشنل (ناگویا) جاپان کے زیر اہتمام مورخہ 25 دسمبر 2011ء کو جامع مسجد المصطفیٰ میں شہادت امام حسین رضی اللہ عنہ کانفرنس منعقد ہوئی جس میں ناگویا بھر سے عوام الناس نے بھرپور شرکت کی۔

کانفرنس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں محمد جاوید سجن نے گلہائے عقیدت پیش کیا اور اجتماعی درود وسلام پڑھا گیا۔ کانفرنس کی نقابت کے فرائض علامہ حافظ عبد المصطفیٰ شاہین نے ادا کئے۔منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے ڈائریکٹرعلامہ محمد شکیل ثانی نے خصوصی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ محبت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بغیر ایمان ناقص رہتا ہے، حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی آل کی محبت کے بغیر کوئی عمل مقبول نہیں ہوتا، نماز کی قبولیت بھی درود بر آل محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر رکھی گئی ہے۔ امام عالی مقام حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کی شہادت ہمیں اللہ کی راہ میں ہر قسم کی قربانی دینے کا درس دیتی ہے۔ تحریک منہاج القرآن آج کے دور یزید میں اسوہ حسینی کوزندہ کر رہی ہے اور پوری دنیا کو امن، محبت اور بھائی چارہ کا سبق دے رہی ہے۔

علامہ محمد شکیل ثانی نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹرمحمد طاہر القادری کی شخصیت آج کے دور پر فتن میں روشنی کا مینارہے۔ جس طرح امام عالی مقام تنہا یزید کی فوج سے لڑگئے، آج بھی ایک تنہا شخص یزیدی کردار سے لڑنے کے لئے میدان عمل میں آیا ہے اور پوری دنیا میں حق کا علم بلند کر رہا ہے۔ پروگرام کا اختتام علامہ شکیل ثانی کی پر سوز دعا سے ہوا جس نے محفل میں ایک سماں باندھ دیا ہر آنکھ اشک بار تھی۔کانفرنس کے اختتام پر محمد خالد کو منہاج القرآن ناگویا کے صدر کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی گئی۔ پروگرام کو کامیاب بنانے میں مہندی حسن(جنرل سیکرٹری)، نعیم کیانی(فنانس سیکرٹری)، ملک ظہور احمد، سعد وڑائچ، علی عمران، فدا حسین شاہ اور علامہ حافظ عبدالمصطفیٰ شاہین نے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر خوب محنت کی۔

رپورٹ: محمد خالد، علی عمران

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top