منہاج یونیورسٹی لاہور کے زیراہتمام قائد ڈے کے حوالے سے خصوصی سیمینار

منہاج یونیورسٹی لاہور کے زیراہتمام قائدڈے کے حوالے سے ایک خصوصی سیمینار منقعد ہوا جس میں سردار خرم لطیف کھوسہ نے خصوصی شرکت کی۔ دیگر مہمان گرامی میں وائس چانسلر محمد علی، رجسٹرار کرنل (ر) محمد احمد، ڈپٹی رجسٹرار جی ایم ملک اور مختلف فیکلٹیزکے ڈین بھی موجود تھے۔ پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد حضور علیہ الصلوۃ والسلام کی بارگاہ میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے گئے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سردار خرم لطیف کھوسہ نے کہا کہ قائداعظم رحمۃ اللہ علیہ نے اصولوں پر سمجھوتہ نہ کرنے کا درس دیا، ہم نے اس عظیم درس کو فراموش کر دیا جس کے باعث بحیثیت قوم ہم تنزلی کا شکار ہیں۔ محمد علی جناح قائداعظم اس لئے بنے کہ انہوں نے اپنی جان تک اس ملک پر قربان کردی اور ان کی ساری زندگی قربانیوں سے عبارت تھی۔ قائد کے پاکستان کیلئے ذاتی مفادات کو ذبح کر کے ملک و قوم کی ترقی کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا۔

سردار خرم لطیف کھوسہ نے کہا کہ محمد علی جناح فولادی اعصاب کے انسان تھے۔ انہوں نے قربانیوں کی عظیم داستان رقم کر کے کروڑوں مسلمانوں کے مستقبل کو اپنی ذمہ داری بنا لیا تھا ان کا عزم کامیابی سے ہمکنار ہوا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آ باد جاتے ہوئے پہاڑی پر ایمان، اتحاد، تنظیم کے جو الفاظ لکھے ہیں انہیں ہمارے دلوں میں اترنا چاہیے اور ہمارے کردار سے قائد اعظم کے ان سنہری اقوال کی خوشبو آنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ قوم کا مستقبل ہیں انہیں قائداعظم رحمۃ اللہ علیہ کے رہنماء اصولوں کو عملی زندگی میں لاگو کرنا ہوگا تا کہ پاکستان قائد اعظم کا پاکستان بن سکے۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top