گیس، بجلی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیاجائے: تحریک منہاج القرآن

گیس کے حالیہ بحران کی شدت پر تحریک منہاج القرآن کی سینٹرل ورکنگ کونسل کے اجلاس میں گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا گیا کہ گیس، بجلی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ فوراً واپس لیا جائے۔ قائمقام ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں اس اہم مسئلے پر طویل غوروخوص کیا گیا اور عوام کی زندگی کو براہ راست متاثر کرنے والے ان مسائل کو فوری حل کرنے کا مطالبہ کیا گی۔

شیخ زا ہد فیاض نے کہا کہ جہاں چولہے بجھنے سے گھروں اور گاڑیوں کو گیس نہ ملنے سے معمولات زندگی متاثر ہو رہے ہیں وہاں ملکی معیشت پر بھی منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں، بے روزگاری بڑھ رہی ہے۔ اس حوالے سے تاجر برادری کے تحفظات بھی سنجیدہ نوعیت کے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن آج (بدھ) توانائی کے اس بحران کے حوالے سے اپنے ملک گیر لائحہ عمل کا اعلان بذریعہ پریس کانفرنس کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت عوامی مسائل کے حل میں ناکام ہو چکی ہے۔ اقتدار بچانے کی جدوجہد کے سوا حکومت کی کوئی کارکردگی نظر نہیں آرہی۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top