شیخ الاسلام کا پیر پگاڑا کی رحلت پر اظہار تعزیت

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے پیر پگاڑا کی رحلت پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے ان کی وفات سے پاکستان ایک بزرگ اور مدبر سیاستدان سے محروم ہو گیاہے۔ ملک و قوم کیلئے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور ان کا خلاء مدتوں پر نہ ہو سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ پیر پگاڑا مرحوم کی سیاسی حالات پر گہری نظر تھی اور اہلیان سیاست میں انہیں منفرد مقام حاصل تھا۔ کینیڈا سے مرحوم کے بیٹوں کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ پیر صاحب کی رحلت ان کے خاندان، مریدوں اور عقیدت مندوں کیلئے عظیم سانحہ ہے ، اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top