مجلس اسرار مثنوی آج فرید ملت ریسرچ انسٹیٹیوٹ میں ہو گی

عالم اسلام کی عظیم روحانی شخصیت مولانا جلال الدین رومی رحمۃ اللہ علیہ کی یاد میں تحریک منہاج القرآن لاہور کے زیراہتمام ’’مجلس اسرار مثنوی‘‘ آج (ہفتہ) فرید ملت ریسرچ انسٹیٹیوٹ ماڈل ٹاؤن لاہور میں ہو گی۔

صدارت صاحبزادہ علامہ فیض الرحمن درانی کریں گے۔ پروفیسر محمد ظفر الحق چشتی، پروفیسر نور الزماں نوری، ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، پروفیسر نصراللہ معینی، ڈاکٹر علی اکبر الازہری، پروفیسر ڈاکٹر نعیم انور نعمانی مثنوی شریف اور مولانا روم رحمۃ اللہ علیہ کی زندگی کے مختلف گوشوں پر خطاب کریں گے۔ ممتاز ثناء خوان حضرات کلام رومی بھی پڑھیں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top