تحریک منہاج القرآن ہری پور کے زیراہتمام استقبال ربیع الاول ریلی

تحریک منہاج القرآن ہری پور کے زیراہتمام استقبال ربیع الاول ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ ریلی کی صدارت مرکزی ناظم تنظیمات تحریک منہاج القرآن ساجد محمود بھٹی نے کی جبکہ ناظم علما کونسل تحریک منہاج القرآن سید فرحت حسین شاہ، طیب ضیاء (نمائندہ یوتھ لیگ) اور عرفان یوسف (نمائندہ ایم ایس ایم) نے بھی خصوصی شرکت کی۔

ریلی کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کے بعد حضور علیہ الصلوۃ والسلام کی آمد کے گیت بھی گائے گے۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ساجد محمود بھٹی نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا پیغام عوام تک پہنچایا کہ یہ سال میلاد کا سال ہونا چاہے،  دنیا بھر میں آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے میلاد کی دھوم مچانا ہر امتی کی اولین ترجیح ہونی چاہیے کیونکہ آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات سے محبت تعلیمات مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر عمل کرنے کی ترغیب دیتی ہے۔

ریلی سے سید فرحت حسین شاہ، طیب ضیا اور عرفان یوسف نے بھی خطاب کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top