منہاج اسلامک سنٹر راجن پور (جنوبی پنجاب) : زیر تعمیر

مورخہ 20 جنوری 2012 کو مرکزی ناظم تعمیرات محمد الیاس احمد اور سنیئر نائب ناظم منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن محمد افضال غوث نے اپنے جنوبی پنجاب کے وزٹ کے دوران زیر تعمیر منہاج اسلامک سنٹر راجن پور کی تعمیر کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر ناظم ویلفیئر راجن پور طارق عزیز، ناظم ویلفیئر سعید احمد گوپانگ و دیگر تحریکی ساتھی بھی موجود تھے۔

انہوں نے کام کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اسلامک سنٹر کے پلاٹ کی چار دیواری 5 فٹ تک مکمل ہو چکی ہے۔ پورے پلاٹ کی مٹی سے فلنگ تقریباً مکمل ہے۔ فرنٹ سائیڈ کی طرف 2 عدد مین گیٹ نصب ہو چکے ہیں اس کے علاوہ مرکزی بلڈنگ جس میں 10عدد کمر ے اور ایک ہال شامل ہیں اِن کی دیواریں چھت تک مکمل ہو چکی ہیں بلڈنگ کے اندر کھڑکیوں اور دروازوں کی چوگاٹھیں نصب ہو چکی ہیں۔ علاوہ ازیں اسلامک سنٹر کی مسجد کی تعمیر بھی جاری ہے اس کی دیواریں نصف اونچائی تک پہنچ چکی ہیں جبکہ بقیہ تعمیراتی کام جاری ہے۔

اس موقع پر موجود تعمیراتی کمیٹی کے ممبران نے اسلامک سنٹر پر ہونے والے اخراجات کی تفصیل اور خرچ ہونے والی رقوم کی تفصیلات کے بارے میں تحریر ی اور زبانی طور پر بریفینگ دی اُنھوں نے کہا کہ ابھی تک راجن پور اِسلامک سنٹر کی کنسٹرکشن پر مبلغ 36 لاکھ روپے کی کثیر رقم خرچ ہو چکی ہے۔ جبکہ مرکز سے فراہم کی گئی رقم کی تفصیلات مرکزی اکاؤنٹس آفس میں جمع کروا دی گئی ہیں۔

ناظم تعمیرات محمد الیاس احمد اور محمد افضال غوث (سینئر نائب ناظم ویلفیئر ) نے مقامی تعمیراتی کمیٹی اور متعلقہ تنظیمی عہدیداران کو معیاری کام کرنے اور بہترین ورکنگ ریلیشن پر مبارک باد دی۔ وزٹ کے آخر میں اختتامی دُعا کرائی گئی۔ جس میں شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر القادری صاحب کی صحت و تندرستی کے لئے خصوصی دُعا کرائی گئی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top