منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے محمد اجمل خان کے والد سردار احمد خان انتقال کر گئے

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن برطانیہ کے ایگزیکٹو ممبر اور ای لرننگ کورس کے سابقہ کوآرڈینیٹر محمد اجمل خان اور تحریک کے دیرینہ ساتھی محمد بشارت خان کے والد سردار احمد خان گزشتہ روز لاہور، پاکستان میں قضائے الٰہی سے انتقال کر گئے ہیں  (اِنَّا لِلّٰهِ وَاِنَّا اِلَيهِ رَاجِعُونَ)، ان کی عمر 72 برس تھی۔ مرحوم کا نماز جنازہ جمعۃ المبارک کے روز امیر تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل صاحبزادہ مسکین فیض الرحمان نے پڑھائی جبکہ تحریک منہاج القرآن کے مرکزی قائدین سمیت کثیر تعداد میں لوگوں نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔

بانی و سرپرست اعلیٰ تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری، صدر سپریم کونسل صاحبزادہ حسن محی الدین قادری، صدر فیڈرل کونسل صاحبزادہ حسین محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی اور سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض محمد اجمل خان سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی۔

نماز جنازہ میں امیر تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل صاحبزادہ مسکین فیض الرحمان سمیت نائب ناظم اعلیٰ جی ایم ملک، ناظم امور خارجہ راجہ جمیل اجمل، ڈائریکٹر انٹرنیٹ بیورو عبدالستار منہاجین، ڈائریکٹر نیٹ ورک ڈیپارٹمنٹ محمد ثناء اللہ، ای لرننگ کورس کے کوآرڈینیٹر محمد مقصود نوشاہی، کالج آف شریعہ سے مراد علی دانش، سیکرٹری ویلفیئر نظامت امور خارجہ حافظ عمیر وقاص، منہاج ٹی وی کے تنویر احمد، اسسٹنٹ کنٹینٹ منیجر منہاج انٹرنیٹ بیورو واحد نعیم مغل اور دیگر احباب نے شرکت کی۔

تحریک منہاج القرآن کے جملہ مرکزی عہدیداران نے مرحوم کی وفات پر محمد اجمل خان اور محمد بشارت خان سے تعزیت کی ہے اور گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top