تحریک منہاج القرآن کا فیملی میلاد مارچ کل ہوگا

ناصر باغ تا داتا صاحب اہل لاہور ہزاروں کی تعداد میں شریک ہوں گے
شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری خصوصی خطاب کریں گے

تحریک منہاج القرآن لاہور کا فیملی میلاد مارچ کل (اتوار) کو ہوگا ہزاروں مرد، خواتین اور بچے ماہ میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے استقبال کیلئے ناصر باغ تا داتا دربار شریک ہوں گے، مارچ کے انتظامات آخری مراحل میں داخل ہو گئے ہیں۔ اہل لاہور ہزاروں کی تعدادمیں میلاد مارچ میں شرکت کر کے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات سے والہانہ محبت کا اظہار کریں گے اور دنیا کو محبت، امن، سلامتی اور احترم انسانیت کا پیغام دیں گے۔

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری فیلمی میلاد مارچ میں شریک ہزاروں شرکاء سے ٹیلی فونک خطاب کریں گے۔ تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، امیر لاہور ارشاد احمد طاہر اور دیگر مرکزی، صوبائی اور ضلعی قائدین ناصر باغ سے داتا صاحب تک مختلف مقامات پر خطاب کریں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top