منہاج القرآن ویمن لیگ عزیز بھٹی ٹاؤن کے زیراہتمام محفل میلاد مصطفیٰ (ص)

منہاج القرآن ویمن لیگ عزیز بھٹی ٹاؤن کے زیراہتمام محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مورخہ 28 جنوری 2012ء کو بمقام الکرم شادی ہال لاہور میں منعقد ہوئی جس کی سرپرستی محترمہ صفیہ صغیر قادری نے کی جبکہ خصوصی خطاب محترمہ نوشابہ ضیاء (مرکزی نا ظمہ ویمن لیگ) نے کیا۔ دیگر مہمانان گرامی میں محترمہ فریدہ سجاد (ریسر چ سکالر فرید ملت ریسرچ انسیٹیوٹ)، محترمہ ارشاد اقبال (صدر ویمن لیگ لاہو ر)، محترمہ نبیلہ یوسف اور محترمہ نبیلہ جاوید (ناظمہ عزیز بھٹی ٹاؤن) کے علاوہ تقریباً 2000 خواتین نے شر کت کی۔

محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے گیے۔ نعت خوانی کے بعد شیخ الاسلام کے خطابات کے ویڈیو Clips بھی دکھائے گئے۔

پروگرام میں شیخ الاسلام ڈا کٹر محمد طاہرالقادری کی مختلف موضوعات کی کتب اور سی ڈیز کا سٹال لگایا گیا۔ محفل کا اختتام دعائے خیر سے ہوا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top