تحریک منہاج القران پاکپتن کے زیراہتمام جلوس بسلسلہ استقبال ربیع الاول شریف

تحریک منہاج القران پاکپتن کے زیراہتمام حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی آمد کی خوشی میں ایک عظیم الشان مشعل بردار جلوس بسلسلہ استقبال ربیع الاول شریف مورخہ یکم ربیع الاول 25 جنوری 2012ء بروز بدھ بعد از نماز مغرب دربار حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکر رحمۃ اللہ علیہ سے نکالا گیا جس میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

جلوس کے آغاز پر تلاوت کلام مجید کی گی جس کے بعد آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حضور عقیدت کے پھول نعتوں کی صورت میں پیش کیے گیے۔

شرکاء جلوس نے برقی مشعلیں، اسم محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے کتبے اور تحریکی جھنڈے اٹھا رکھے تھے۔ سینکٹروں کی تعداد میں شرکاء جلوس گاڑیوں، موٹر سائیکلوں، سائیکلوں اور پیدل سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ عالیہ میں درود سلام کے نذرانے پیش کرتے ہوئے چوک ٹاؤن ہال، نگینہ چوک اور کالج روڈ سے ہوتے ہو ئے بجلی چوک پہنچے۔

بجلی چوک میں قائدین تحریک الحاج رانا منظور علی اور ضلعی امیر تحریک منہاج القران پاکتپن مولانا و جنرل سیکرٹری علماء کونسل محمد یار گوہر نے آقا علیہ الصلوۃ والسلام کی سیرت طیبہ پر مختصر خطاب کیا۔ جلوس کی انتظامیہ نے سیکورٹی کے بہترین انتظامات پر ضلعی انتظامیہ و پولیس کا شکریہ ادا کیا۔ مشعل بردار جلوس میں تحریک کے جملہ فورمز منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن، منہاج القران یوتھ لیگ، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ اور منہاج القران علماء کونسل کے عہدیداران وکارکنان نے کثیر تعداد نے شرکت کی۔

جلوس کا اختتام دعائے خیر سے ہوا۔

رپورٹ: مرزا راحیل بابر (ناظم تحریک منہاج القران پاکپتن)

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top