اقبال پارک لاہور میں تقریب تقسیم اسناد آئیں دین سیکھیں کورس

تحریک منہاج القران نظامت دعوت و تربیت کے زیراہتمام جامع مسجد حنفیہ غوثیہ اقبال پارک لاہور میں آئیں دین سیکھیں کورس کروایا گیا جس کی تقریب تقسیم اسناد 27 جنوری 2012ء بروز جمعۃ المبارک کو منعقد ہوئی۔ کورس میں تدریس کے فرائض محمد شریف کمالوی اور عارف محمود نے سر انجام دیے۔

اس کورس میں نماز کو درست تلفظ اور ترجمہ کے ساتھ ادا کرنے کا طریقہ سیکھایا گیا اور اس کی عملی مشق بذریعہ ملٹی میڈیا کروائی گئی اس کے علاوہ اس کورس میں قرآن پاک کی آخری گیارہ سورتیں، روزمرہ معاملات پر بیالیس آحادیث مبارکہ اور روزمرہ کی اٹھارہ دعائیں پڑھائی اور یاد کروائی گئیں۔

اس کورس کی اختتامی تقریب میں تحریک منہاج القران کے سینئر نائب ناظم دعوت و تربیت محمد شریف کمالوی نے شرکت کی اور شرکاء میں اسناد تقسیم کیں جبکہ اس موقع پر دیگر معززین جن میں چوہدری شیر محمد، چوہدری ریاست علی، قاری محمد ندیم صاحب اور پرویز بٹ بھی موجود تھے۔

اس کورس میں کثیر لوگوں نے اس تقریب میں شرکت کی۔ اہل محلہ نے بڑے ذوق اور شوق کے ساتھ اس کورس میں حصہ لیا اور تحریک منہا ج القران کی اس کاوش کو سراہا گیا۔

تقریب کے آخر میں درود و سلام پڑھا گیا اور ملک و قوم کی سلامتی کے لیے دعا کی گئی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top