مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ شکرگڑھ کے زیر اہتمام میلاد مارچ

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ شکرگڑھ کے زیراہتمام میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مارچ منعقد ہوا جس میں مختلف سکولز اور کالجز کے سینکڑوں طلباء نے شرکت کی۔ مارچ کی قیادت مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے مرکزی صدر حافظ تجمل حسین انقلابی نے کی جس میں انہوں نے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امت مسلمہ کی بقاء اور ترقی کا راز حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات اقدس کے ساتھ عقیدت و محبت میں مضمر ہے۔ اس لیے طلباء عشق مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پرچم کو تھامے رکھیں۔

< /p>

اس موقع پر وحید مصطفوی، چوہدری عاصم رشید ایڈوکیٹ اور طاہر فرید نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ میلاد مارچ میں تحریک منہاج القرآن شکرگڑھ کے صدر چوہدری آفتاب احمد سمسیالوی، سرپرست چوہدری رشید حسین ایڈوکیٹ اور مرزا محمد اسلام جنرل سیکرٹری پاکستان عوامی تحریک نارووال نے بھی شرکت کی۔ 

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top