تحریک منہاج القرآن آزاد کشمیر میرپور کے زیراہتمام میلاد مارچ
تحریک منہاج القرآن آزاد کشمیر میرپور کے زیراہتمام ایک عظیم الشان میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مارچ کا انعقاد ہوا جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی اور دیگر تعلیمی اداروں سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس میلاد مارچ میں شرکاء نے پوری ریلی میں رنگ برنگے بینزر اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر "آؤ کہ سب حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عہدِ وفا کریں" آمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مرحبا مرحبا، سرکار کی آمد مرحبا مرحبا کے نعرے درج تھے اور لوگوں کی زبانوں پر درود و سلام کے ترانے تھے۔
اس دفعہ میلاد مارچ میں گھوڑوں اور بگی کو خوبصورت انداز سے سجایا گیا تھا اس مارچ کی قیادت تحریک منہاج القرآن پاکستان کے مرکزی سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض نے کی۔ انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے میلاد کو منانا اللہ اور اسکے فرشتوں کی بھی سنت ہے اور مسلمانوں کیلئے نعمت کے شکرانے کا بہترین اظہار ہے۔ اس وقت حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پیغام امن کو بہتر انداز میں پہنچانے کا کام تحریک منہاج القرآن اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کیا ہے اور اس سال تحریک منہاج القرآن اپنے قائد کے حکم پر اس سال کو سال میلاد کے طور پر منا رہی ہے اور یہ میرپور کا میلاد مارچ بھی اس کی ایک کڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس کا دل نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ذکر سے خوش ہو وہ صاحب ایمان ہے اور جس کا دل حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ذکر سے تنگی محسوس کرے تو سمجھ لو کہ اس کے دل میں ایمان کی کمی ہے۔ اس لئے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کیساتھ اپنا تعلق مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔
میلاد مارچ سے مرکزی میلاد کمیٹی کے سیکرٹری جنرل شوکت محمود چوہدری نے بھی خطاب کیا اور حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اپنی عقیدت کا اظہار کیا۔ تحریک اسلامی کے نائب صدر سید محمود حسین شاہ نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہا کہ قوم کی بقاء صرف اور صرف سیرتِ مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر عمل کرنے سے ہے۔ کریسنٹ ماڈل کالج میرپور کے پروفیسر اعجاز حیدر نے اپنے خطاب میں نوجوان نسل کو ابھارا کہ وہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کیساتھ اپنے تعلق کو مضبوط کریں۔
حافظ احسان الحق قریشی ناظم تحریک منہاج القرآن آزاد کشمیر، ظفر اقبال طاہرنائب امیر تحریک منہا ج القرآن آزاد کشمیر تحفظ ناموسِ رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے راہنما پروفیسر محمد حسین نے بھی خصوصی خطاب کیا۔ اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں منہا ج القرآن یوتھ لیگ کے صدر بابر مغل اور مصطفوی اسٹوڈنٹس موومنٹ کے عمیر احمد قادری، ارشد محمود، عزیز سبحانی، اشتیاق احمد، اویس امتیاز، حافظ اشتیاق اور دیگر نے دن رات کام کیا اور حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کیساتھ اپنی محبت اور وابستگی کا اظہار کیا۔
اس میلاد مارچ میں صدر تحریک منہاج القرآن میرپور امتیاز احمد ڈاکٹر اکرام اظہر ناظم تحریک منہاج القرآن میرپور، بشارت علی چودھری، محمد الیاس ملنگی، مظہر قادری، راجہ خورشید قادری، سید شجاہت بخاری اور دیگر کارکنوں نے پروگرام کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ آخر میں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر درود و سلام کیساتھ ہی اس میلاد مارچ کا اختتام ہوا۔
تبصرہ