تحریک منہاج القرآن ہارون آباد کے زیراہتمام استقبال میلاد جلوس

تحریک منہاج القرآن ہارون آباد کے زیراہتمام یکم ربیع الاول کو استقبال ربیع الاول کا خصوصی مشعل بردار جلوس نکالا گیا۔ جلوس منہاج القرآن اسلامک سنٹر ہارون آباد برلب نہر فور آر سے شروع ہو کر میلاد چوک، قائداعظم روڈ میڈیل سٹور بازار کے روٹ سے ہوتا ہوا مین بازار چوک فوارہ ہارون آباد میں ختم ہوا۔ جلوس کے اختتام پر جلسہ منعقد کیا گیا، جس میں سید احمد کمال شاہ سرپرست علماء کونسل ہارون آباد نے خصوصی خطاب کیا۔

جلوس میں مختلف مکاتب فکر کے شرکاء نے کثیر تعداد میں شرکت کی، جن میں خواجہ اللہ رکھا سیاف ایڈووکیٹ ضلعی صدر تحریک منہاج القرآن بہاولنگر، علامہ واجد نعیم قادری فاضل منہاج القرآن انٹرنیشنل، چوہدری ظفر اقبال کاہلوں صدر تحریک منہاج القرآن ہارون آباد، حاجی عبدالغفور، مدثر حسین مصطفوی، چوہدری منیر، ماسٹر محمد اشرف، عبدالستار اور منہاج القرآن ہارون آباد کے دیگر قائدین نے شرکت کی۔

اس کے علاوہ منہاج القرآن ہارون آباد کے تمام عہدیداران اور رفقاء نے مشعل بردار جلوس کے کامیاب انعقاد میں بھر پور کردار ادا کیا۔

جلوس اور جلسے کا اختتام دعا سے ہوا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top