مردان میں آئیں دین سیکھیں کورس کا آغاز

نظامت تربیت تحریک منہاج القرآن مردان کے زیراہتمام 8 فروری 2012ء کو مردان شہر میں آئیں دین سیکھیں کورس کا آغاز کیا گیا جس کی افتتاحی تقریب جامع بلال مسجد نوشہرہ روڈ مردان میں منعقد ہوئی۔ اس کورس میں مرکزی ناظم عرفان القرآن کورسز محمد شریف کمالوی، معلم آئیں دین سیکھیں کورس عبدالماجد، صوبائی امیر صوبہ خیبر پختو نخواہ مشتاق حسین سہروردی، پروفیسر محمد بخت زمان نائب امیر صوبہ خیبر پختو نخواہ، ڈاکٹر طارق یوسف زئی صوبائی ناظم ویلفیئر، شکیل جان سرپرست تحریک ضلع مردان، علامہ مفتی زیب کوآرڈنیٹیر منہاج القرآن سوات ڈویژن، پیر عبداللہ نقشبندی آستانہ عالیہ بارہ بانڈہ نزد رسالپور PAF اکیڈمی، زرشاد انجم میڈیا کوآرڈنیٹیر ضلع تحریک مردان، علی اصغر صدر تحریک مردان، محمد اسماعیل نائب صدر تحریک مردان، محمد رشید صدر منہاج یوتھ لیگ مردان نے شرکت کی۔

تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کی سعادت حافظ محمد بلال نے جبکہ اس کے بعد  نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سعادت بھی حاصل کی گئی۔ علامہ عبدالماجد نے کورس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے نماز کی اہمیت و فضلیت پر روشنی ڈالی۔ بعدازاں محمد شریف کمالوی نے آئیں دین سیکھیں کورس کی مکمل بریفنگ دی جسے شرکاء نے بہت پسند کیا اور مردان شہر بھر میں فوراً کورس شروع کروانے کا مطالبہ کیا۔

بعدازاں پیر مشتاق علی سہروردی نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور پشتو زبان میں تحریک منہاج القرآن پرغوث الاعظم سید عبدالقادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ کی عنایات کا ذکر کیا۔ عبدالماجد کو پورے شہر مردان میں کورس کی تدریس کے لیے نامزد کیا گیا جبکہ تقریب کا اختتام دعائیہ کلمات پر ہوا۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top