نوشہرہ میں آئیں دین سیکھیں کورس کا آغاز
نظامت تربیت تحریک منہاج القرآن نوشہرہ کے زیراہتمام آئیں دین سیکھیں کورس کا آغاز 8 فروری 2012ء سے کر دیا گیا۔ کورس کی افتتاحی کلاس دفتر تحریک منہاج القرآن نوشہرہ مین بازار میں شام 5 بجے شروع ہوئی۔ جس میں مرکزی سینئر نائب ناظم دعوت وتربیت محمد شریف کمالوی، مشتاق علی سہروردی امیر صوبہ خیبر پختونخواہ، علامہ مفتی محمد عالم زیب کوآرڈینیٹر سوات ڈویژن، محمد طارق نقشبندی صوبائی ناظم خیبر پختونخواہ، حافظ اسرار احمد صدر تحریک نوشہرہ، محمد طارق ناظم تحریک نوشہرہ، نیاز مبین شاہ ناظم ویلفئیر نوشہرہ، محمد فیاض نائب ناظم ویلفیئر، حاجی گلزار احمد ناظم اجتماعات، حافظ ماجد علی شاہ ناظم دعوت، ناصر محمود ناظم نشر و اشاعت، اشفاق احمد ناظم یوتھ لیگ نوشہرہ نے خصوصی شرکت فرمائی۔
تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا جس کی سعادت حافظ ماجد علی شاہ نے حاصل کی اس کے بعد آقا علیہ الصلاۃ والسلام کی بارگاہ میں ہدیہ درود و سلام پیش کیا گیا۔ بعدازاں محمد شریف کمالوی نے آئیں دین سیکھیں کورس کی مکمل بریفنگ دی جس سے تحریک کی طرف سے نوشہرہ میں آئیں دین سیکھیں کورس کا باقاعدہ اعلان ہو گیا۔ پروگرام کے آخر میں محمد طارق نقشبندی نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اس کے بعد دعائیہ کلمات پر تقریب کا اختتام کیا گیا۔
تبصرہ