تحریک منہاج القرآن شاہکوٹ کے زیراہتمام ماہانہ درس حدیث کی 35 ویں نشست

تحریک منہاج القرآن شاہکوٹ کے زیراہتمام مورخہ 11 فروری کو بعد از نماز مغرب منہاج ہاؤس سٹریٹ، وارڈ نمبر 13 مین بازار شاہکوٹ میں ماہانہ درسِ حدیث کی 35 ویں نشست منعقد ہوئی۔ جس کی صدارت محمد شفیق طاہر صدر تحریک منہاج القرآن شاہکوٹ نے کی۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا اس کے بعد نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیش کی گئی۔

اس درس حدیث میں خصوصی خطاب علامہ ہدایت رسول شاہ نے کیا انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، محبت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور ادب رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اہمیت پر زور دینا ہو گا اور اس کو لوگوں کے دلوں میں اجاگر کرنے کے لیے ہمیں شبانہ روز محنت کرنا ہو گی۔

انہوں نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے پیغام عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو خوب سراہا اور تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام عالمی میلاد کانفرنس میں شریک عوام الناس کے جوش و خروش اور انتہائی سردی میں ساری رات کھلے آسمان تلے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے میلاد کا جشن منانے کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ اِختتام پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے مستحق افراد میں آٹے کے تھیلے تقسیم کیے گئے اور ضیافت میلاد کا اہتمام بھی کیا گیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top