انجمن غلامان مصطفی اور منہاج القرآن بریشیا کے زیر انتظام سالانہ محفل میلاد

منہاج القرآن انٹرنیشنل بریشیا ( اٹلی) اورانجمن غلامان مصطفی کے زیر اہتمام مورخہ 28 جنوری 2012 ءبروز ہفتہ ایک عظیم الشان محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انتظام کیا گیا جس میں گردونواح سے پاکستانی کمیونٹی نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

محفل کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جبکہ اویس برادران، محمد یونس بٹ، سید رفاقت شاہ، حاجی محمد الیاس اور دیگر نعت خوانوں نے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں ہدیہ نعت پیش کیں۔ پروگرام میں خصوصی خطاب منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یورپ کے ڈائریکٹر علامہ حافظ محمد اقبال اعظم الازہری نے کیا جنہوں نے قرآن وحدیث کی روشنی میں آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت کی خوشی میں خوب جشن منانے کے بارے بتایا۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم اپنی دنیاوی خوشیوں کے لئے گھروں میں چراغاں کرتے ہیں، تقریبات منعقد کرتے ہیں، کیک کاٹتے ہیں تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت پر خوشی منانا ان دنیاوی خوشیوں سے بڑھ کر ہے۔

پروگرام میں اختتامی کلمات صدر انجمن غلامان مصطفی عطا ء اللہ نے ادا کرتے ہوئے جملہ شرکاء کا شکریہ ادا کیا بالخصوص علامہ حافظ محمد اقبال اعظم الازہری کا جو میلاد کے پروگرام میں شرکت کے لئے فرانس سے تشریف لائے۔ اختتام پر صلوۃ وسلام پڑھا گیا اور دعا کے بعد شرکائے محفل کو ضیافت میلاد دی گئی۔

رپورٹ: سرمدجاوید

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top