راجن پور میں تحریک منہاج القرآن کے تحت میلاد مارچ اور میلاد کانفرنس

مورخہ 12 فروری کو تحریک منہاج القرآن اور منہاج القرآن یوتھ کے تحت راجن پور میں میلاد مارچ کا انعقاد ہوا۔ میلاد مارچ کی قیادت ساجد محمود بھٹی ناظم تنظیمات، شاکر خان مزاری سینئر نائب امیر تحریک منہاج القرآن پنجاب، طیب ضیاء سیکرٹری دعوت منہاج القرآن یوتھ لیگ اور عمر دراز خان نائب ناظم تحریک منہاج القرآن پنجاب نے کی۔

میلاد مارچ میں کثیر تعداد میں عاشقان مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے شرکت کی۔ میلاد مارچ شہر کی مختلف شاہراؤں سے ہوتا ہوا کریم پارک میں اختتام پذیر ہوا۔ میلاد مارچ کے راستوں کو خوبصورت جھنڈیوں سے سجایا گیا تھا۔

میلاد مارچ کے اختتام پر کریم پارک میں میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں امجد حسین جٹ، طیب ضیاء، شاکر مزاری اور ساجد محمود بھٹی نے خطاب کیا۔

اس موقع پر تحریک منہاج القرآن راجن پور کےصدر طارق عزیز، صدر یوتھ لیگ اور صدر MSM کو ان کی شاندار خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔

محفل کا اختتام دعائے خیر سے ہوا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top