ڈیرہ بگٹی بلوچستان میں میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس

مورخہ 11 فروری 2012ء کو سوئی ضلع بگٹی بلوچستان میں تحریک منہاج القرآن کے تحت ایک عظیم الشان میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں مرکزی ناظم تنظیمات ساجد محمود بھٹی اور طیب ضیاء سیکرٹری دعوت MYL نے خصوصی شرکت کی جبکہ علامہ ممتاز احمد صدیقی کا خصوصی خطاب ہوا۔ پروگرام کا آغاز تلاوت کلام مجید سے ہوا جس کےبعد شکیل احمد طاہر نے حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حضور نعت شریف پیش کی۔ کانفرنس میں علاقہ بھر سے کثیر تعداد میں افراد نے شرکت کی۔

اس موقع پر ساجد محمود بھٹی ناظم تنظیمات نے ولادت مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے تقاضے کے عنوان کے تحت گفتگو کی اور تحریک منہاج القرآن کا پیغام پیش کیا۔ اس موقع پر انہوں نے عارف قادری صدر تحریک سوئی، گل گوہر بگٹی صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ، عطا محمد بگٹی نائب صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ اور دیگر ذمہ داران کی کاوشوں کا خراج تحسین بھی پیش کیا۔

پروگرام کا اختتام دعائے خیر سے ہوا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top