کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے شعبہ ای لرننگ کے زیراہتمام قائد ڈے کی تقریب
کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے شعبہ ای لرننگ کے زیراہتمام قائد ڈے کی تقریب مورخہ 16 فروری 2012 کو منعقد ہوئی۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا اس کے بعد نعت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیش کی گئی۔ تمام قائدین اور اساتذہ نے مل کر اپنے محبوب قائد شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی سالگرہ کا کیک کاٹا۔
تقریب کے اختتام پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی درازئی عمر اور صحت و تندرستی کے لئے خصوصی دعائیں کیں اور مصطفوی مشن میں ان کے دست و بازو بننے کا عہد کیا۔ تمام شرکاء نے اس تقریب کے آرگنائزر مقصود احمد نوشاہی کو خوبصورت انتظام اور ان کی اس کاوش پر مبارکباد پیش کی۔ جبکہ مقصود احمد نوشاہی انچارچ ای لرننگ پروگرام نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔
تبصرہ