منہاج القرآن ویمن لیگ و منہاج سسٹرلیگ فرانس کے زیر اہتمام محفل میلاد

منہاج ویمن لیگ و منہاج سسٹر لیگ فرانس کے زیر اہتمام مورخہ 12 فروری 2102ء کو مرکز منہاج القرآن لاکورونیو میں عظیم الشان محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام میں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی، جس کی وجہ سے پروگرام تاریخی اہمیت اختیار کر گیا۔

پروگرام کا باقاعدہ آغازتلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت عظمیٰ وحید اور میمونہ حمید اللہ نے حاصل کی۔ تلاوت کا اردو ترجمہ مہناز حمید اللہ نے کیا جس کے بعد حمد باری تعالیٰ سسٹر لیگ کی سمرین اور ہمنوا نے پیش کی۔ ذکیہ، شاہین اکرم اینڈ سسٹرز نے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں ہدیہ نعت پیش کی۔ نقابت کے فرائض مسز عشرت جواد بٹ اور فاضلہ منہاج ویمن لیگ کالج لاہور مسز زاہدہ اظہر نے ادا کئے۔ منہاج القرآن ویمن لیگ فرانس کی جنرل سیکرٹری مسز ستارہ مبین ملک نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔ وافعہ نعیم اور مسرت غلام نے مل کر نہایت ہی منفرد انداز میں تسلسل کے ساتھ ایک ہی نشست میں کئی نعتوں کے اشعار دل کو موہ لینے والے انداز میں پیش کئے۔

منہاج ایجوکیشن فرانس کی طالبہ عدیلہ جہانگیر اور مسز طاہرہ سحر نے بڑے پر جوش اور مدلل انداز میں میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موضوع پر تقاریر کیں۔ نعتوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے عاصمہ شہزادی، ننھی بچی سویرا، مسز مسرت جہاں منشاء، مسز ستارہ جبین ملک، صدف بٹ، ممتاز ملک، ذکیہ اور ساتھی نعت خواں بہنوں نے محفل کا جوش دوبالا کر دیا۔ صدر منہاج سسٹر لیگ فرخندہ الطاف نے میلاد منانے کا مقصد کیا ہے؟ کے موضوع پر فرنچ زبان میں پر اثر تقریر کی۔ مہناز حمید اللہ اینڈ سسٹرز نے حضرت فاطمۃ الزہرہ رضی اللہ عنھا کی شان میں خوبصورت کلام پیش کیا۔

منہاج یورپین کونسل کے امیر علامہ حسن میر قادری نے خصوصی خطاب کرتے ہوئے نسبت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اہمیت اور اس کے فوائد پر انتہائی مدلل گفتگو کی۔ پروگرام کے اختتام پر صدر منہاج القرآن ویمن لیگ مسز مسرت جہاں منشاء نے آنے والی معزز خواتین کا شکریہ ادا کیا۔ سب نے مل کر صلوۃ وسلام پڑھا اور آقاء دوعالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خوشی میں کیک کاٹا۔ مسز طیبہ منصور نے میلاد کی خوشی میں ننھے بچوں میں گفٹ تقسیم کئے۔سسٹر لیگ نے اس تاریخی پروگرام کی شرکاء کو نہایت ڈسپلن کے ساتھ کھانا پیش کیا۔

رپورٹ: نازیہ عدنان

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top