منہاج القرآن انٹرنیشنل (لوگرونیو) سپین کے زیر اہتمام محفل میلاد النبی (ص)

منہاج القرآن انٹرنیشنل (لوگرونیو) سپین کے زیر اہتمام مورخہ 12 فروری 2012ء بروز اتوار کو سالانہ محفل میلاد منعقد ہوئی جس میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ محفل کے مہمان خصوصی منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یورپ کے ڈائریکٹر علامہ محمد اقبال اعظم الازہری تھے۔

محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت حافظ سہیل شہزاد نے حاصل کی، اس کے بعد نعت خوانی نعت خوانوں نے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں عقیدت کے پھول نچھاور کئے۔ محفل کی نقابت کے فرائض منہاج اسلامک سنٹر لوگرونیوکے امام حافظ محمد عابد نقشبندی نے سرانجام دیئے۔منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یورپ کے ڈائریکٹر علامہ محمد اقبال اعظم نے سیرت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور میلاد کے دن کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ محفل کے اختتام پر درود وسلام پڑھا گیا اور لنگر تقسیم کیا گیا۔

رپورٹ: نوید احمد اندلسی

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top