منہاج القرآن ویمن لیگ پتوکی کے زیراہتمام محفل میلاد

منہاج القرآن ویمن لیگ پتوکی کے زیراہتمام مورخہ 12 فروری 2012 کو ایک عظیم الشان محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منعقد کی گئی جس میں ڈاکٹر، لائنز اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی تقریبا 1500 خواتین نے شرکت کی۔

محفل کا باقاعدہ آغاز حمد باری تعالی سے ہوا جس کے بعد نعت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیش کی گئی جبکہ نقابت کے فرائض راحیلہ رزاق نے سرانجام دیے۔ مرکزی نائب ناظمہ محترمہ نائلہ جعفر نے آو کہ ہم سب حضور سے عہد وفا کریں کے موضوع پر خصوصی خطاب کیا۔ انہوں نے پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اگر ہم اپنے ایمان کی حفاظت چاہتے ہیں تو ہمیں در مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو تھامنا ہو گا۔ محفل کا اختتام دعا وسلام پر ہوا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top