عیدگاہ چوبچہ عزیز بھٹی ٹاؤن میں آئیں دین سیکھیں کورس کا انعقاد
نظامت تربیت تحریک منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام عیدگاہ چوبچہ عزیز بھٹی ٹاؤن B میں چار روزہ آئیں دین سیکھیں کورس کا آغاز کیاگیا۔ جس میں معلمہ ناصرہ باجی نے اپنی خدمات سرانجام دیتے ہوئے طالبات کو نماز کی درستگی کے متعلق ہدایات دیں اور معلمہ عرفان القرآن کورس نے کہا کہ نماز کو درست طریقہ سے ادا کرنا اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو راضی کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔
اس کورس کے اختتام پر مورخہ 11 فروری 2012ء کو ایک عظیم الشان محفل میلاد کا انعقاد کیاگیا۔ اس بابرکت محفل کا آغاز قرآن مجید کی تلاوت سے کیاگیا۔ جس کے بعد حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت اور درود و سلام کے تحفے پیش کئے گئے۔اس محفل میں مرکزی ناظم عرفان القرآن کورسز محمد شریف کمالوی اور مرکزی معلم آئیں دین سیکھیں کورس سید مظہر علی شاہ نے خصوصی شرکت کی۔
محفل کے دوران میں محمد شریف کمالوی نے بہت اچھے انداز میں آئیں دین سیکھیں کی اہمیت کے متعلق بریفنگ دی، جیسے حاضرین محفل نےبہت سراہا اور مزید کورسز کا آغاز کرنے پر خوشی کا اظہار کیا۔ اس محفل میلاد کے انعقاد کرنے میں ناظمہ ویمن لیگ منہاج القرآن عزیز بھٹی ٹاؤن بی اور معلمہ ناصرہ باجی کی خدمات نمایاں ہیں۔
پروگرام کے اختتام پر کورس میں شریک ہونے والی طالبات میں اسناد بھی تقسیم کی گئیں۔ تقریب کا اختتام دعائے خیر سے ہوا۔
رپورٹ : سید مظہر علی شاہ
تبصرہ