منہاج القرآن انٹرنیشنل (بریشیا) اٹلی کے زیر اہتمام میلاد مصطفی (ص) کانفرنس

منہاج القرآن انٹرنیشنل بریشیا اٹلی کے زیر اہتمام مورخہ 12 فروری 2012ء کو عظیم الشان میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منعقد ہوئی۔ جس میں بریشیا اور گردونواح سے کثیر تعداد میں عشاقان مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے شرکت کی۔

پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت پاکستان سے تشریف لائے قاری حبیب اللہ نے حاصل کی، نقابت کے فرائض حاجی محمد یونس بٹ نے سرانجام دیئے۔تلاوت کلام پاک کے بعد ثناخوان مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے اپنے انداز میں عقیدت کے پھول نچھاور کئے جن میں سید رفاقت حسین شاہ، جہانزیب مٹھو، تحسین شاہ، حسنین سلیم منچلا شامل ہیں۔ منہاج القرآن یوتھ لیگ بریشیا کے جوانوں نے میلاد کی رتیاں دھوم یہ تھی پیش کی۔ ڈائریکٹر منہاج القرآن اسلامک سنٹر بریشیا علامہ وقار احمد قادری نے احادیث مبارکہ کی روشنی میں بچوں کی تعلیم وتربیت پر زور دیا اور منہاج القرآن اسلامک سنٹر میں بچوں کی کلاسز کا تعارف کرایا۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنڈی (یوکے) کے ڈائریکٹر علامہ شاہد بابر الازہری نے محفل کے شرکاء سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے میلاد پاک کا تذکرہ قرآن وحدیث کی روشنی میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ رب کائنات نے 12 ربیع الاول کی سہانی صبح کو اپنے محبوب کو اس کائنات میں جلوہ افروز کرنے کے لئے حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ اور سیدہ آمنہ رضی اللہ عنھا کی گود کا انتخاب کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں منہاج القرآن اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی اسلام کے لئے کی جانے والی کوششوں کا تعارف کرایا۔پروگرام کے اختتام پر علامہ شاہد بابر نے امت مسلمہ، بالخصوص پاکستان اور شیخ الاسلام کی درازی عمر اور صحت کے لئے خصوصی دعا کرائی۔ آخر میں مہمانون کولنگر پیش کیا گیا۔

رپورٹ:حسنین سلیم منچلا

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top