منہاج ماڈل سکول میرپور آزادکشمیر کے زیراہتمام قائد ڈے کی تقریب

منہاج ماڈل سکول میرپور آزادکشمیر میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 61 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں تمام سٹاف ممبران کے علاوہ طلبہ و طالبات نے بھی شرکت کی۔ دیگر مہمانانِ گرامی صدر تحریک منہاج القرآن میرپور محمد امتیاز احمد، ناظم تحریک میرپور محمد اکرام اظہر، مظہر حسین قادری ناظم ممبر شپ، مصور حسین اور محمد سلیم نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

تقریب کا باقاعدہ آغاز قاری حبیب الرحمٰن نے تلاوت کلام مجید سے کیا۔ جبکہ عاطف محمود متعلم جماعت ہفتم نے ہدیہ نعت پیش کی۔ حسانِ کشمیر عزیر احمد قادری، حافظ عمیر مصطفوی کوآرڈینیٹر MSM آزادکشمیر اور محمد اشتیاق صدر MSM میرپور نے خصوصی طور پر شرکت کی اور دف کے ساتھ آقا کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں ہدیہ عقیدت کے پھول نچھاور کیے۔ محمد طاہر متعلم جماعت ہشتم اور احمد حسن متعلم جماعت نہم نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی شخصیت کے مختلف گوشوں کو موضوعِ گفتگو بناتے ہوئے تقاریر کیں۔ امان اللہ متعلم جماعت ششم نے سیرت نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موضوع پر انتہائی دلنشین انداز میں تقریر کی۔

خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے پرنسپل ادارہ حافظ احسان الحق قریشی نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور تقریب میں آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ ممتاز اسکالر پروفیسر جمیل احمد زاہد نے طلبہ کو آقا کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت کرنے اور سیرتِ طیبہ کے مطابق زندگیوں کو ڈھالنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی زندگی کو مشعلِ راہ بناتے ہوئے عشقِ مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اپنا اوڑھنا بچھونا بنائیں۔ نائب امیر کشمیر محمد ظفر اقبال طاہر نے صدارتی کلمات ادا کرتے ہوئے طلبہ کو قائد ڈے کی مبارک باد دی اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے مشن کو گھر گھر پہنچانے کی ضرورت پر زور دیا۔

طلبہ کے درمیان انٹر کلاسز کوئز مقابلہ ہوا۔ جس میں جماعت دہم نے اول، جماعت ہفتم اور نہم نے دوم اور جماعت ششم نے سوم پوزیشن حاصل کی۔ قائد ڈے کے اس موقع پر طلبہ کے درمیان کلاسز کو سجانے کا بھی مقابلہ ہوا، جس میں طلبہ نے نہایت جوش و جذبہ کا اظہار کرتے ہوئے بھرپور محنت اور لگن سے اپنی اپنی کلاسز کو سجایا۔ ججز کے فیصلہ کے مطابق جماعت دہم اول، ہفتم دوم اور جماعت نہم نے سوم پوزیشن حاصل کی۔

تقریب کے اختتام پر مہمانانِ گرامی اور طلبہ کی پُر تکلف ظہرانے سے بھرپور خاطر تواضع کی گئی۔اس موقع پر سالگرہ کیلئے خصوصی طور پر بنوایا گیا تین منزلہ کیک درود و سلام کی صداؤں میں کاٹا گیا۔ اس خوبصورت تقریب کا اختتام دعائے خیر سے ہوا۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top