طلبہ فائنل ائیر سیشن 12-2011ء (Cosis) کے زیراہتمام قائد ڈے کی تقریب
22 فروری 2012ء کو عالمی سفیرِ امن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 61 ویں سالگرہ کے موقع پر طلبہ سال ہفتم (فائنل ائیر، سیشن 12-2011ء) کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے زیراہتمام شاندار قائد ڈے کی تقریب منعقد کی گئی۔ جس میں شیخ الاسلام کی 61 ویں سالگرہ کی مناسبت سے 61 پونڈ کا کیک بھی کاٹا گیا۔ اس پروگرام میں جملہ سٹاف کالج ہذا کے علاوہ کالج کے تمام طلبہ اور مرکزی قائدین کو بھی خصوصی طور پر مدعو کیا گیا تھا۔ تقریب میں کالج ہذا سے خصوصی شرکت شیخ اللغہ والادب پروفیسر محمد نواز ظفر چشتی، وائس پرنسپل اکیڈمک پروفسیر محمد اصغر جاوید الازہری، وائس پرنسپل ایڈمن میجر علی حسین رضوی، انچارج شعبہ علوم العربیہ پروفیسر مسعود احمد مجاہد، پروفیسر ڈاکٹر ظہور اللہ الازہری نے کی۔ جبکہ مرکزی قائدین میں نائب امیر تحریک بریگیڈئر (ر) اقبال احمد خان، پرنسپل سیکرٹری ٹو شیخ الاسلام جی ایم ملک، ڈائریکٹر منہاج انٹرنیٹ بیورو عبدالستار منہاجین، انچارج ویڈیو کانفرنسنگ محمد ثناء اللہ، انچارج عرفان القرآن کورسز محمد شریف کمالوی نے بھی تقریب کو رونق بخشی۔
پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام مجید سے ہوا، جس کی سعادت حافظ محمد ساجد نے حاصل کی، اس کے بعد ہمدمی برادران کالج آف شریعہ نے بارگاہ سرور کونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ نقابت کے فرائض ادا کرتے ہوئے فائنل ائیر کے ہونہار طالب علم صاحبزادہ عدنان وحید قاسمی نے معزز و محترم اساتذہ کرام اور مہمانان ذی وقار کے استقبال میں نہایت حسین اور دلفریب کلمات کہے اور دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہا۔
دیگر مہمانان گرامی میں سید افتخار الحسن شاہ بخاری، پروفیسر شبیر احمد جامی، پروفیسر محمد الیاس اعظمی، پروفیسر غلام مجتبی طاہر، پروفیسر منظور الحسن، فیض اللہ بغدادی، صاحبزادہ محمد عتیق حیدر، پروفیسر ظفر اقبال، صابر حسین نقشبندی، رانا محمد اکرم قادری، وحید احمد قادری، محمد کاشف بھٹی، قاری اللہ بخش جاوید، محمد عبدالرحمن، محمد احمد الازہری، حافظ محمد اشتیاق الازہری، خواجہ محمد اسحاق الازہری، محمد اعزاز، محمد ثقلین، محمد یونس مسعود، مراد علی دانش، انچارج ای لرننگ پروگرامز صاحبزادہ مقصود احمد نوشاہی، اور کالج ہذا کے تمام آفسز کے ممبران شامل ہیں۔
پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے پروفیسر محمد نواز ظفر چشتی نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی عظیم خدمات کو نہایت احسن پیرائے میں خراج عقیدت پیش کیا، اور آپ کی خدمات کو نہ صرف موجودہ دور کے انسانوں کے لیے احسان عظیم قرار دیا بلکہ آئندہ آنے والی نسلوں کے لیے بھی عطیہ خداوندی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے اس ادارے میں 30 سال سے زائد کا عصر ہو چکا ہے، اور یہاں پر آنے والے ہر شخص حضور علیہ السلام کے مئے خانہ سے عشق و مستی کے جام نوش کرتا ہے۔ شیخ الاسلام نے اپنی زندگی امت محمدی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت کے لیے وقف کر رکھی ہے، اور آپ بلا شک و شبہ موجود صدی کے مجدد ہیں۔ انہوں نے شیخ الاسلام کی ذہانت اور حافظہ کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے ساتھ مختلف مکتبوں اور لائبریریز میں جانے کا اتفاق ہوا، شیخ الاسلام صاحب ایک ہی نظر میں کتاب کے اول تا آخر کا مطالعہ کر لیتے تھے، اور جب کبھی کسی حوالے کی ضرورت پیش آتی تو فوراً اس کتاب کا حوالے بیان کرتے ہیں کہ فلاں کتاب میں یہ حوالہ درج ہے جو فلاں مکتبہ سے خریدی تھی۔ انہوں نے اس کو حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام کے خصوصی فیضان کا مظہر قرار دیا۔
طلبہ کو نصیحت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے دست و بازو بنیں، اور حصول علم کو اپنی زندگی کا مقصد وحید بنائیں۔ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ آئندہ آنے والے دور میں لوگ ایسے لوگوں کو تلاش کیا کریں گے جنہوں نے شیخ الاسلام صاحب سے ملاقات کی ہو، یا ان کو دیکھا ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ آپ نہایت خوش نصیب ہیں جو اس ادارے میں تعلیم حاصل کرنے آئے ہیں۔ انہوں نے طلبہ سال ہفتم کو نہایت شاندار اور خوبصورت پروگرام کے انعقاد پر دلی مبارک باد اور ڈھیروں دعائیں دیں اور مستقبل میں مزید کامیابیوں اور کامرانیوں کی نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
وائس پرنسپل اکیڈمک پروفیسر ڈاکٹر محمد اصغر جاوید الازہری نے گفتگو کرتے ہوئے تمام سٹاف اور طلبہ کو قائد ڈے کی مبارک باد دی، اور کہا کہ آج کے اس شاندار اور عظیم الشان پروگرام کا سہرا سال ہفتم کے طلبہ کو جاتا ہے۔
پروگرام کا رنگ دوبالا کرنے کے لیے کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے طلبہ حسانی برادران نے اپنے دلفریب انداز میں اپنے محبوب قائد سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے ترانہ پیش کیا، جس پر طلبہ میں جوش و خروش کی لہر دوڑ گئی، اور حال تالیوں کی آواز سے گونج اٹھا، اسی اثناء میں معزز اساتذہ کرام اور مہمانان گرامی نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سالگرہ کا کیک کاٹا۔ تمام کمیٹیز کے صدور کے مشترکہ مشورے سے کیک کی تقسیم کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا، اساتذہ کرام اور معزز مہمانوں کو سٹاف روم میں لے جایا گیا، جہاں پر ان کے لیے خصوصی طور پر ریفریشمنٹ کا اہتمام کیا گیا تھا، اور تمام طلبہ کو ان کے میس ہالوں میں جا کر نہایت منظم طریقے سے کیک تقسیم کیا۔
پروگرام کو خوبصورت اور کامیاب بنانے کے لیے مختلف کمیٹیز تشکیل دی گئی تھیں، جن میں سٹیج کمیٹی، پنڈال کمیٹی اور ریفریشمنٹ کمیٹی شامل ہیں۔ تمام کمیٹیز کے صدور اور ممبران نے نہایت محنت اور لگن سے اس تقریب کو چار چاند لگا دئیے۔
پروگرام کو کامیاب بنانے میں جن طلبہ نے اپنا خصوصی کردار ادا کیا ان میں حافظ محمد اشفاق، غلام یٰسین فیضی، محمد بلال مغل، شاہد اکرم، محمد سعد چشتی، ثاقب الرحمن، محمد ناہید عباسی، حافظ سمیع اللہ سراجی، محمد علیم افضل، عارف محمود، تحسین اعظم رانجھا، احمد رضا، محمد یامین مصطفوی، عاصم اقبال، ناظر علی، قاری ظفر عباس، اور خصوصی طور پر محمد ذوالقرنین نواز چشتی، کامران شہزاد اور عظمت فرید خان جوئیہ شامل ہیں۔
پروگرام کے اختتام پر پروفیسر محمد نواز ظفر چشتی نے خصوصی دعا کرائی۔
کیک کاٹنے کی تقریب
ریفریشمنٹ
رپورٹ : محمد یامین مصطفوی
تبصرہ