منہاج القرآن یوتھ لیگ کے زیراہتمام محفل میلاد

منہاج القرآن یوتھ لیگ آسٹریا کے صدرعمیر الطاف اور سیکرٹری تعلقات عامہ زبیر الطاف نے مورخہ 15 فروری 2012ء کو اپنی رہائش گاہ پر ایک نورانی محفل کا اہتمام کیا جس کی صدارت منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا کے صدر خواجہ محمد نسیم نے کی۔

محفل کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کےبعد حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ اقدس میں عقیدت کے پھول اور نذرانہ درودوسلام پیش کیا گیا۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا کے جنرل سیکرٹری محمد نعیم رضا نے محفل کی نقابت کرتے ہوئے محبت وتعظیم رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر روشنی ڈالی جبکہ صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا خواجہ محمد نسیم نے اپنی گفتگو میں غیبت کے نقصانات پر روشنی ڈالتے ہوئے اس لعنت سے باز رہنے پر زور دیا۔

محفل میں منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا کے سینئر نائب صدر ملک محمد امین اعوان، منہاج ویمن لیگ کی صدر مسز الماس خواجہ، فنانس سیکرٹری مسز اعوان، منہاج القرآن یوتھ لیگ کے جنرل سیکرٹری سلمان صدیق، پریس سیکرٹری زاہد غنی چوہان، اسسٹنٹ فنانس عمیر اعوان، سیکرٹری ایونٹس ملک بلال، شعیب ممتاز معہ فیملی اور پاکستانی کمیونٹی کے دیگر معززین نے شرکت کی۔ محفل کے اختتام پر درودوسلام کے بعد شرکائے محفل کو پرتکلف عشائیہ پیش کیا گیا۔ آخر پر منہاج القرآن یوتھ لیگ کے صدر عمیر الطاف نے تمام خواتین وحضرات کا شکریہ ادا کیا۔

رپورٹ: زاہد غنی چوہان (پریس سیکرٹری MYL آسٹریا)

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top