منہاج القرآن انٹرنیشنل(کروپی) یونان کے زیر اہتمام محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد

منہاج القرآن انٹرنیشنل (کروپی) یونان کے زیر اہتمام مورخہ 22 فروری 2012ء بروز بدھ کو بعد نما زعشاء محفل میلا د النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منعقد ہوئی جس میں گردوونواح سے پاکستانی کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہو اجس کی سعادت حافظ محمدشاہد نے حاصل کی، ملک نسیم اعوان نے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں ہدیہ نعت پیش کی۔ علامہ غلام مصطفی مشہدی نے انتظار دیدار مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موضوع پر روحانی وجدانی خطاب کیا، ان کے خطاب کے دوران کوئی آنکھ ایسی نہ ہوگی جو عشق مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں تر نا ہوئی ہو اور کوئی دل ایسا نہ ہو گا جوتڑپا نہ ہوخطاب ڈیڑھ گھنٹہ جاری رہا، محفل کے بعد کروپی تنظیم کی طرف سے مہمانوں کو کھانا پیش کیا گیا۔

محفل میلاد کی اس تقریب میں ڈائریکٹر منہاج القرآن ریندی مرکز علامہ محمد نوازہزاروی، صدر منہاج القرآن یونان رانا محمد وقار خان، نائب ناظم طارق شریف، ناظم لائبریری جاوید اقبال، محمد اقبال، صدر ذیلی مرکز نیکیاملک نسیم اعوان، خطیب نیکیا قاری مدثر مصطفی اور ناظم نشرواشاعت زیب الحسن قادری نے شرکت کی جبکہ ضیاء الامت یونان کے امیر محمد نثار چشتی نے خصوصی شرکت کی۔

رپورٹ: زیب الحسن قادری

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top