منہاج القرآن انٹرنیشنل کینیڈا کے سیکرٹری اطلاعات کی ساس کا انتقال

منہاج القرآن انٹرنیشنل کینیڈا کے سیکرٹری اطلاعات محترم طیب شیخ کی ساس اور منہاج القرآن ویمن لیگ کینیڈا کی سابقہ صدر محترمہ نازیہ طیب کی والدہ محترمہ انتقال کر گئیں۔ انا للہ و انا الیہ راجعون۔

ان کے انتقال پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اور مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت کی ہے۔ دریں اثناء تحریک منہاج القرآن کے امیر تحریک مسکین فیض الرحمن درانی، ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض، ناظم امور خارجہ راجہ محمد جمیل، سیکرٹری اطلاعات قاضی فیض الاسلام، منہاج انٹرنیٹ بیورو کے ڈائریکٹر عبدالستار منہاجین، امٰیر تحریک منہاج القرآن کینیڈا شیخ محمد احمد اعوان، شیخ سہیل احمد الازہری نے شیخ طیب اور نازیہ باجی سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کی بلندی درجات اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top