موجودہ دور میں تحریک منہاج القرآن امت مسلمہ کی رہنمائی اور دینی اقدار کے فروغ کے لئے نعمت عظمیٰ ہے: ڈاکٹر رحیق احمد عباسی

فیصل آباد ( ) تحریک منہاج القرآن کے مرکزی ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کہا ہے کہ موجودہ دور میں تحریک امت مسلمہ کی رہنمائی اور دینی اقدار کے فروغ کے لئے نعمت عظمیٰ ہے اور ڈاکٹر طاہر القادری نے تجدید دین اور تصوف کے احیا ء کے لئے عالمگیر سطح پر جو کاوشیں کی ہیں۔ اس سے لاکھوں مسلمانوں کی زندگیاں بدل گئی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 61ویں سالگرہ کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں ہزاروں مرد و خواتین کی موجودگی میں تحریکی ترانے و قوالی پیش کی گئی، سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور اعلیٰ کارکردگی کے حامل کارکنان کو شیلڈز دی گئیں اور غریب مستحق خواتین میں 40 سلائی مشینیں تقسیم کی گئیں۔

امیر تحریک پنجاب احمد نواز انجم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نفسا نفسی کے دور میں جبکہ اُمت فحاشی، عریانی اور بے حسی کے اندھیروں میں گرتی جا رہی ہے تو ڈاکٹر طاہر القادری ایک روشنی کی نوید ہیں جو اُمت کو مکین گنبد خضریٰ کا راستہ دکھا رہے ہیں اور پوری دنیا میں اسلام کا پیغام امن، سلامتی اور محبت عام کر رہے ہیں۔

سید ہدایت رسول قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری موجودہ صدی کی نمایاں شخصیت ہیں۔ ان کی خدمات سے اُمت صدیوں استفادہ کرتی رہے گی۔ انجینئر رفیق نجم نے کہا کہ سفیر امن ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی تجدید دین کے لئے خدمات انہیں دُنیا میں منفرد مقام دلاتی ہیں۔

پروفیسر مقصود عالم، محمد امین شاد ایڈووکیٹ، حاجی محمد رشید قادری نے ڈاکٹر طاہر القادری کی مذہبی، سیاسی، سماجی خدمات اور امن عالم کے قیام کے لئے دُنیا کو فکری اور عملی رہنمائی دینے پر زبردست خراج تحسین پیش کیاگیا۔ تقریب میں انجینئر محمد طارق فرید، علامہ محمد ریاض کھرل، قاری محمد افضل قادری، اللہ رکھا نعیم، رانا غضنفر علی، علامہ عزیز الحسن حسنی، میاں کاشف محمود، رانا طاہر سلیم، میاں عبدالقادر، علامہ غلام مرتضیٰ، علامہ اختر حسین اسد، رانا نثار احمد شہزاد، حاجی محمد اشرف قادری، پروفیسر عارف صدیقی، ڈاکٹر اقرار حسین، میاں محمد امجد، حاجی محمد عباس، محمد فیاض القادری، رائے محمود الحسن کھرل، صدر یوتھ مدثر فاروق، صدر ایم ایس ایم تجمل حسین، صدر ویمن لیگ فاطمہ سجاد، ناظمہ رفعت دلبر قادری، پروفیسر سیدہ اختر کلثوم بھی موجود تھیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top