بزم قادریہ منہاج یونیورسٹی کے زیراہتمام سالانہ محفل قرات و نعت بسلسلہ بڑی گیارہویں شریف

مورخہ 29 فروری بروز بدھ بزم قادریہ منہاج یونیورسٹی کے زیراہتمام بڑی گیارہویں شریف کے سلسلہ میں سالانہ محفل قراءت و نعت صفہ ہال مرکزی سیکرٹریٹ تحریک منہا ج القرآن میں منعقد ہوئی، جس کی صدارت صاحبزادہ مسکین فیض الرحمن درانی مرکزی امیر تحریک نے کی، جبکہ مہمان خصوصی ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر رحیق احمد عباسی تھے۔ تقریب میں مرکزی قائدین کے علاوہ سٹاف کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز اور طلبہ و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام مجید سے ہوا جس کی سعادت بین الاقوامی شہرت یافتہ قاری کرامت علی نعیمی اور قاری اللہ بخش نقشبندی نے حاصل کی۔ اس بابرکت محلف میں عالمی شہرت یافتہ الحاج اختر حسین قریشی، محمد یامین بٹ، محمد شفیق نقشبندی اور امجد بلالی برادران نے گلہائے عقیدت بحضور سرور کونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیش کرنے کی سعادت حاصل کی۔ نقابت کے فرائض فاضل جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن شیخ منہاج الدین قادری نے سر انجام دیئے۔

پروگرام میں ڈاکٹر رحیق احمد عباسی ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ تحریک منہاج القرآن حضور غوث الاعظم رضی اللہ عنہ اور حضور قدوۃ الاولیاء حضرت سیدنا طاہر علاوالدین القادری الگیلانی البغدادی رضی اللہ عنہ کے فیضان کا مرکز ہے اور حضور قدوۃ الاولیا رضی اللہ عنہ کے مرید خاص شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری تعلیمات نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور تعلیمات حضور غوث الاعظم رضی اللہ عنہ و حضور قدوۃ الاولیاء حضرت سیدنا طاہر علاوالدین القادری الگیلانی البغدادی کو پوری دنیا میں پھیلا رہے ہیں۔ بلاشبہ اس دور میں تحریک منہاج القرآن فیضان حضور تاجدار کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور حضور غوث الاعظم رضی اللہ عنہ کی امین ہے۔

علاوہ ازیں تحریک منہاج القرآن کے مرکزی قائدین جی ایم ملک، رانا فیاض احمد خان، سید الطاف حسین شاہ گیلانی، صوفی مقصود احمد قادری، راجہ محمد جمیل اجمل، حاجی محمد سلیم قادری، حاجی محمد الیا س قادری، ملک شمیم نمبردار، محمد جواد حامد، سہیل احمد رضا، حفیظ اللہ جاوید، ڈاکٹر عبید اللہ رانجھا، ڈاکٹر اصغر جاوید الازہری اور سینئر تحریکی احباب علامہ غالب پرویز لاہوری، شیخ فاروق، حاجی شیخ رفیع (مرحوم) کے صاحبزادے شیخ عامر رفیع، حاجی شیخ محمد اسلم قادری، حاجی شیخ راحت حبیب قادری، حاجی محمد اسحاق، سید مشرف علی شاہ، شیخ آفتاب احمد، حاجی گوہر رحمن، دربار غوثیہ کے خادم ملک حبیب اللہ قادری اور ملک محمد اشرف قادری نے بھی خصوصی شرکت کی۔ جبکہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے دیرینہ ساتھی حافظ امین الدین قادری کی نمائندگی ان کے بھانجے شیخ نعمان نے کی۔ پروگرام میں قدوۃ الاولیاء سیدنا طاہرعلاؤ الدین القادری الگیلانی رضی اللہ عنہ کی سوانح حیات پر بنائی گئی ڈاکومنٹری بھی دکھائی گئی۔

محفل کے اختتام پر امیر تحریک صاحبزادہ مسکین فیض الرحمن درانی نے خصوصی دعا کروائی۔ جبکہ شہزاد رسول قادری چیف آرگنائزر بزم قادریہ نے مہمانانِ گرامی کا شکریہ ادا کیا۔

رپورٹ : صاحبزادہ محمد افتخار الحسن
ڈپٹی آرگنائزر بزم قادریہ

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top