منہاج القرآن ویمن لیگ لاہور کے زیراہتمام شیخ الاسلام کی 61 ویں سالگرہ کے موقع پر کتب نمائش

منہاج القرآن ویمن لیگ لاہور کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 61 ویں سالگرہ کے موقع پر کتب نمائش مورخہ 27 تا 28 فروری 2012 کو ایوان اقبال آرٹ گیلری لاہور میں منعقد ہوئی۔ جس میں لاہور بھر سے مختلف تعلیمی اداروں سے طلباء اور اساتذہ نے اس نمائش میں شرکت کی۔ علاوہ ازیں وزیٹرز میں غیر مسلم اقلیتوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد بھی شامل تھے۔

 اس موقع پر میڈیا، شوبز، ادبی، سیاسی، سماجی شخصیات کے علاوہ دیگر اہم لوگوں کی نمائندگی بھی رہی جنہوں نے شیخ الاسلام کے کام کو سراہا اور آپ کے اتنے عظیم کام کو دیکھتے ہوئے کہا کہ انہوں نے صرف اس صدی کے لئے ہی نہیں بلکہ اگلی کئی نسلوں اور صدیوں کے لئے کام کر چکے ہیں۔ اسی طرح دیگر معززین نے بھی شیخ الاسلام کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وزیٹرز شیخ الاسلام کے کام سے بہت متاثر ہوئے جس میں انہوں نے شیخ الاسلام کی کتب اور سی ڈیز کثیر تعداد میں خریدیں۔ اس نمائش کی کامیابی پر منہاج القرآن ویمن لیگ لاہور نے مرکز کے دیگر شعبوں جن میں خصوصی طور پر منہاج پروڈکشن، سیل سنٹر، منہاج میڈیا سیل، اور تمام مرکزی قیادت کے تعاون پر ان کے بے حد شکریہ ادا کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top