منہاج القرآن سپین کے جنرل سیکرٹری نوید احمد اندلسی کی والدہ پاکستان میں انتقال کر گئیں

مورخہ: 10 مارچ 2012ء

بارسلونا () منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے جنرل سیکرٹری اور منہاج انٹرنیٹ بیورو کے فاصلاتی ممبر نوید احمد اندلسی کی والدہ محترمہ پاکستان میں انتقال کر گئیں۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔

سپین کے ساتھ ساتھ یہ خبر دنیا بھر میں انتہائی دکھ سے سنی گئی۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، نائب ناظم اعلیٰ جی ایم ملک، ڈائریکٹر امورخارجہ راجہ محمد جمیل اجمل، ڈائریکٹر منہاج انٹرنیٹ بیورو عبدالستار منہاجین اور دیگر مرکزی قائدین نے گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

علاوہ ازیں منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے صدر محمد اکرم بیگ، منہاج مصالحتی کونسل سپین کے صدر محمد اقبال چوہدری، منہاج القرآن اوسپتالیت کے صدر حاجی زاہد، چوہدری محمد سرور، محمد نواز قادری، محمد احسان بیگ، پاک نیوز کے چیف ایڈیٹر شفقت علی رضا، محمد اکرم اعوان، پرویز احمد، حاجی محمد افضل، ظل حسن اور دیگر ممبران نے نوید احمد اندلسی سے اظہار افسوس کیا۔

مرحومہ کا جنازہ آج نماز ظہر کے بعد گوجرانوالہ میں ان کے آبائی گاؤں میں پڑھایا جائے گا۔ نوید احمد اندلسی سے رابطہ کرنے والے ان کے ساتھ 603151894 پر رابطہ کر سکتے ہیں یہ نمبر سپین کا ہے اس کے ساتھ سپین کا کوڈ 0034 لگے گا۔ جبکہ پاکستان میں عدیل اصغر (ماموں زاد کزن) سے 0300.9577054 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top