شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری بھارت کے شہر بنگلور پہنچ گئے، 11 مارچ کو عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے۔

مورخہ: 10 مارچ 2012ء

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری بھارت کے شہر بنگلور پہنچ گئے۔ جہاں وہ 11 مارچ بوقت رات 7:00 بجے بہت بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے۔ شری کرشنا وہار بنگلور پیلس میں ہونے والے اس عوامی اجتماع میں لاکھوں لوگ شریک ہوں گے۔ بنگلور شہر کی تاریخ کے اس سب سے بڑے عوامی اجتماع میں ڈاکٹر محمد طاہر القادری کو سننے کے لیے لاکھوں لوگوں کے ساتھ ساتھ انڈیا کے اہم مسلم رہنماؤں کے علاوہ دیگر مذاہب کے اکابرین بھی آئیں گے۔

تحریک منہاج القرآن انڈیا نے بنگلور میں ہونے والے اس عوامی اجتماع کے سلسلے میں تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا خطاب انڈیا کے مختلف ٹی وی چینلز اور بذریعہ انٹر نیٹ دنیا بھر میں کروڑوں لوگ سنیں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top