شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی طر ف سے بڈھ بیر خود کش حملے کی شدید ترین مذمت

مورخہ: 11 مارچ 2012ء

انسان کے روپ میں بھڑیوں کا اسلام سے کوئی تعلق ہے اور نہ انسانیت سے
اسلام دین رحمت و امن ہے اس کا پیروکار انتہا پسند اور دہشت گرد نہیں ہو سکتا

پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں ہونے والے خود کش حملے کی شدید ترین مذمت کرتے ہوئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا ہے کہ ایسا مذموم فعل کرنے والے انسان کے روپ میں بھیڑیے ہیں ان کا اسلام سے کوئی تعلق ہے اور نہ انسانیت سے۔ اسلام تو دین رحمت و امن ہے اس کا پیروکار انتہا پسند اور دہشت گرد نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ خود کش حملوں کے ذریعے دہشت گردی کرنے والے درندوں کے سرغنوں کو کیفر کردار تک پہنچانا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی جیسے مذموم فعل سے جنازوں تک کا محفوظ نہ ہو نا ہمارے اجتماعی شعور پر تازیانہ ہے، اس لئے انفرادی اور اجتماعی سطح پر اس ناسور کے خلاف عملی جدوجہد کرنا ہو گی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top