منہاج القرآن انٹرنیشنل (دی ہیگ) ہالینڈ کے زیراہتمام سالگرہ کی پروقار تقریب

منہاج القرآن انٹرنیشنل (دی ہیگ) ہالینڈ کے زیر اہتمام مورخہ 22 فروری 2012ء کو زیختن برخ ہال میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی61 ویں سالگرہ کی پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں خواتین وحضرات اوربچوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت ذیشان امانت علی نے حاصل کی بعد ازان منہاج نعت کونسل کے ممبران نے بڑے خوبصورت انداز میں دف کے ساتھ نعتیہ کلام پیش کیا، امانت علی چوہان نے منقبت کے اشعار پیش کئے، چودھری سعید اختر مہر نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا کلام پیش کیا۔ نقابت کے فرائض امام وخطیب منہاج القرآن دی ہیگ ہالیندمحمد اصغرقادری نے بڑی خوش اسلوبی سے اد اکئے۔

علامہ احمد رضا نقشبندی نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی دین اسلام کے لئے قربانیوں کا ذکر کیا۔ عدیل محمود نے مسجد کے لئے نئی خریدی جانے والی جگہ کے بارے میں حاضرین کو بریفنگ دی اور نئے لائف ممبرز کو اسناد پیش کیں۔ راجہ جاوید اقبال کو ان کی خدمات کے صلہ میں شیلڈ دی گئی۔راجہ رفعت عمران کی بیگم کو ان کی خدمات ( بچوں کی دینی تعلیم ) کے اعتراف میں شیلڈ دی گئی۔تقریب کے اختتام پر سفیر یورپ علامہ حافظ نذیر احمد خان نے شیخ الاسلام کی دین اسلام کے لئے شب و روز کی محنت اور دنیا کے مختلف ممالک کے اسکالرز کے کلمات جو انہوں نے شیخ الاسلام کے بارے میں کہے کا حوالہ دیا۔ درود وسلام کے بعد سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور امت مسلمہ کے لئے دعا کی گئی۔

رپورٹ:امانت علی چوہان

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top