منہاج القرآن انٹرنیشنل بحرین کے زیر اہتمام سیر ت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس

منہاج القرآن انٹرنیشنل بحرین کے زیر اہتمام مورخہ 09 فروری 2012ء کو پاکستان کلب منامہ کے وسیع ہال میں عظیم الشان سیر ت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں منہاج القرآن سے وابستگان کے علاوہ پاکستانی، انڈین اور بنگالی کمیونٹی کے سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ ہال میں 500 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش تھی تاہم ہال بھر جانے کی وجہ سے مہمانوں کو ہال سے باہر بڑی سکرین پر پروگرام دیکھنا پڑا۔ پروگرام کے مہمان خصوصی بحرین میں بزنس کمیونٹی کے اہم فرد فخر اسلام تھے۔

کانفرنس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت حافظ محمد شاہد نے حاصل کی، محمد ساجد قادری نے حمد باری تعالیٰ پیش کی۔ محمد زین العابدین، محمد اکرم بلالی، رانا محمد عرفان قادری اور بلال صادق نے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں ہدیہ نعت پیش کی۔ منہاج نعت کونسل نے خوبصورت انداز میں قصیدہ بردہ شریف پیش کیا۔ کانفرنس کی نقابت کے فرائض حاجی غلام رسول عاصم نے سرانجام دیئے۔

کانفرنس میں خصوصی خطاب منہاج القرآن انٹرنیشنل برطانیہ کے صدر علامہ محمد افضل سعیدی نے کیا جنہوں نے حقوق مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موضوع پر مدلل اور پر اثر خطاب کیا۔انہوں نے منہاج القرآن انٹرنیشنل کی دنیا بھر میں خدمات اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی شخصیت اور ان کی تصانیف اور لیکچرز کا تعارف کرایا۔انہوں نے کہا کہ اس وقت منہاج القرآن ہی واحد پلیٹ فارم ہے جو امت مسلمہ میں اسلام کے اصل چہرے کی پہچان کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے ۔ انہوں نے سیر ت مصطفی کی روشنی میں اسلام کے امن پسند مذہب ہونے پر گفتگو کی اور کہا کہ منہاج القرآن کے قائد اسی پیغام کو دنیا بھر میں عام کر رہے ہیں کہ اسلام دہشت گردی اور انتہا پسندی کا نہیں بلکہ امن کا مذہب ہے۔

پروگرام کے انتظام وانصرام میں چودھری یحی جاوید( ناظم مرکزی گوشہ درود)، پرویز اختر( ممبر مجلس شوریٰ)، محمد بابر(ممبر ایگزیکٹو کونسل)، شیخ عبدالعزیز بکاری(ممبر مجلس شوریٰ)، احسان الحق(ناظم ممبر شپ)، سید شہباز شاہ(ممبر مجلس شوریٰ)، اور محمد زین العابدین نے نمایاں کاکردگی کا مظاہر ہ کرتے ہوئے کانفرنس کو کامیاب بنایا۔ محمد اشرف بھنڈر، فیض الحسن فیض، حاجی غلام رسول عاصم، زاہد محمود بھٹی،سید شفقت علی، اشفاق احمد بھٹی، اور عبدالرحیم نے اس پروگرام کا پیغام اعلیٰ سماجی شخصیات تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔

رپورٹ: اشفاق احمد بھٹی

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top